ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / نربھیا معاملہ: نربھیا کے مجرم مکیش سنگھ نے اپنے وکیل پر ہی لگایا الزام؛ کیا وکیل نے ان گمراہ کیا ؟

نربھیا معاملہ: نربھیا کے مجرم مکیش سنگھ نے اپنے وکیل پر ہی لگایا الزام؛ کیا وکیل نے ان گمراہ کیا ؟

Sat, 07 Mar 2020 18:39:12    S.O. News Service

نئی دہلی،07/مارچ (آئی این ایس انڈیا)نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس کے چار قصورواروں میں سے ایک مکیش سنگھ نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے اپنے قانونی اقدامات بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔مجرم کا الزام ہے کہ اس کے وکیل نے اس کوگمراہ کیا تھا۔وکیل منوہر لال شرما کے ذریعے دائر درخواست میں مکیش سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ مرکز، دہلی حکومت اور انصاف دوست کا کردار ادا کرنے والی وکیل ورندا گروور نے مجرمانہ سازش رچی اور چالبازی کی ہے، جس کی سی بی آئی سے تحقیقات کرائی جانی چاہئے۔

زیریں عدالت نے جمعرات کو نیا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ مکیش کمار سنگھ، پون گپتا، ونے شرما اور اکشے کمار سنگھ کو 20 مارچ کی صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی پر لٹکایا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار (مکیش) وزارت داخلہ، دہلی حکومت اور ورندا گروور اور درخواست گزار کی سزا پر عمل سے متعلق حکم کی صورت میں سیشن عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پیش ہوئے دیگر وکیلوں کی طرف سے مشترکہ طور پر رچی گئی مجرمانہ سازش اور چال کا شکار ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان تمام نے سیشن عدالت کے حکم (جو سیشن عدالت نے کبھی جاری نہیں کیا تھا) سے ڈراکر کئی کاغذوں پر دستخط کرنے کے لئے یہ کہتے ہوئے پابند کیا کہ اس کی جانب سے اصلاحی عرضی سمیت تمام عرضیاں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں دائر کرنے کے لئے عدالت نے ان دستاویزات پر دستخط کرنے کی ہدایت دی ہے۔پٹیشن میں دعوی کیا گیا ہے کہ نظر ثانی کی درخواست مسترد ہونے کی تاریخ سے تین سال کے اندر اصلاحی عرضی دائر کی جا سکتی ہے اور اس وجہ سے اس دستیاب قانونی اقدامات بحال کیاجائے اور جولائی 2021 تک اس اصلاحی درخواست اور رحم کی درخواست دائر کرنے کی اجازت دی جائے۔اس معاملے میں جنوبی دہلی میں 16-17 دسمبر، 2012 کی رات چلتی بس میں چھ درندوں نے نربھیا کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد بری طرح زخمی حالت میں اس کوسڑک کے کنارے پھینک دیا تھا۔نربھیا کی بعد میں 29 دسمبر، 2019 کو سنگاپور کے اسپتال میں موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے ایک ملزم رام سنگھ نے بعد میں تہاڑ جیل میں مبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی، جبکہ چھٹا ملزم نابالغ تھا۔


Share: